0
Thursday 11 Jul 2013 12:00

رمضان الکریم تزکیہ نفس اور جہاد کا مہینہ ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

رمضان الکریم تزکیہ نفس اور جہاد کا مہینہ ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان الکریم تزکیہ نفس اور جہاد کا مہینہ ہے۔ جنگ بدر سے لیکر قیام پاکستان تک امت کو تمام کامیابیاں رمضان المبارک میں ملیں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگیوں میں ایک بار پھر نیکیوں کا موسم بہار رمضان آیا ہے جو امت کو ایک بار پھر ہر محاذ پر ہر وقت تیار رہ کر باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا بھولا ہوا سبق یاد دلانے کیلئے آیا ہے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ماہ صیام کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ اس بار رمضان الکریم ایسے موقع پر سایہ فگن ہوا ہے کہ جہاں پر مصر، افغانستان سے لیکر برما تک امت مسلمہ کے خون سے ہولی اور وطن عزیز پاکستان میں سامراجی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
 
ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نہ صرف انفرادی و اجتماعی طور پر نیکیوں کے موسم بہار رمضان شریف میں نیکیاں سمیٹیں۔ اس کے ساتھ ہی وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، امت کو آزمائش سے نکلنے اور اسلام و پاکستان کیخلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام بھی کریں۔ صوبائی امیر جماعت اسلامی سندھ نے زور دیا کہ حکومت ماہ صیام کی مناسبت سے احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد، مہنگائی کے کنٹرول، امن و امان کے قیام کیلئے موثر اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 281889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش