QR CodeQR Code

سعودی عرب کی اسرائیل کو ایران پر حملے کی اجازت،برطانوی اخبار

13 Jun 2010 07:05

اسلام ٹائمز:دی ٹائمز نے امریکی دفاعی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے پر امریکا اور سعودی عرب میں اتفاق ہو چکا ہے


لندن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق مغربی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر حملے کیلئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز نے امریکی دفاعی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے پر امریکا اور سعودی عرب میں اتفاق ہو چکا ہے۔صیہونی جنگی طیارے سعودی عرب کی شمالی فضائی حدود استعال کرتے ہوئے ایران کو نشانہ بنائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا سے اتفاق کے بعد سعودی عرب نے اپنی فوج کو اسرائیل کے جنگی طیاروں کو نہ گرانےکی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے روز فوج کی پوزیشن کیا ہونی چاہیئے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک اسرائیل کے ایران پر حملے کی معلومات رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 28190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28190/سعودی-عرب-کی-اسرائیل-کو-ایران-پر-حملے-اجازت-برطانوی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org