QR CodeQR Code

خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج پر امریکا اور برطانیہ میں تناؤ

13 Jun 2010 11:46

اسلام ٹائمز:امریکی اور برطانوی رہنما کشیدگی کم کرنے کوششوں میں مصروف ہیں،امریکا کے صدر اوباما نے صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے معاملات براہ راست اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں


میکسیکو:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج پر امریکا اور برطانیہ میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے،جس کے باعث امریکی اور برطانوی رہنما کشیدگی کم کرنے کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکا کے صدر اوباما نے صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے معاملات براہ راست اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میکسیکو میں کنویں سے تیل کا اخراج مکمل نہ روکنے پر برٹش پیٹرولیم پر امریکی حکام کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور امریکہ نے کمپنی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف تیل کے اخراج سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے گی بلکہ چار امریکی ریاستوں کے متاثرین کو بھی ادائیگی کرے گی۔
امریکی حکام کے مسلسل دباؤ اور اربوں ڈالر ادائیگی کے معاملے پر برطانیہ اور امریکہ میں کشیدگی جاری ہے۔تاہم امریکہ نے واضح کیا ہے کہ برطانوی کمپنی پر دباؤ کا تعلق برطانوی حکومت سے نہیں ہے اور برطانیہ خود کو اس میں براہ راست ملوث نہ سمجھے۔


خبر کا کوڈ: 28197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28197/خلیج-میکسیکو-میں-تیل-کے-اخراج-پر-امریکا-اور-برطانیہ-تناؤ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org