QR CodeQR Code

کوہاٹ کے علاقہ کچہ پخہ میں مسجد کے قریب دھماکہ، 2 جاں بحق، 5 زخمی

11 Jul 2013 15:18

اسلام ٹائمز: مقامی ذرائع کے مطابق بم مسجد کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ نماز ظہرین کے موقع پر ہوا۔ ممکنہ طور پر دہشتگردوں کا ہدف مسجد سے باہر آنے والے نمازی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے نواحی علاقہ کچہ پکہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بم مسجد کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ نماز ظہرین کے موقع پر ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رش کے موقع پر دھماکہ ہوتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔ امدادی کارکنان نے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ کچہ پکہ کا علاقہ شیعہ اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے، اور ممکنہ طور پر دہشتگردوں کا ہدف مسجد سے باہر آنے والے نمازی تھے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ظاہر حسین اور حامد رضا جبکہ زخمیوں میں مبین علی، وقار حیدر، امیر حسین اور محمد زمان شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ پنچایا گیا۔ جن کی حالت خطرے سے باھر بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش کے مطابق دہشتگرد اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 281998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281998/کوہاٹ-کے-علاقہ-کچہ-پخہ-میں-مسجد-قریب-دھماکہ-2-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org