0
Friday 12 Jul 2013 00:25

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور پاور منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور پاور منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نندی پور پاور منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت اضافے کے بعد 113 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2 ارب کے رمضان پیکج کیلئے ایک ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں، 15 رمضان المبارک کو مزید ایک ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کیلئے پیل آؤٹ پیکج دینے پر غور کیا گیا، اس سلسلہ میں خصوصی اجلاس دوبارہ کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بزنس پلان پر عملدرآمد کیلئے 16 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قیمتوں کی نگرانی کے خفیہ اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آبا د میں ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کے استحکام کیلئے حکومتی مشینری متحرک رہے گی، ضلعی انتظامیہ، شماریات بیورو اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتوں میں استحکام کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کیلئے ایک ارب روپے جاری کر دیئے گئے جبکہ رمضان کے وسط میں مزید ایک ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت بڑھنے کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چینی کی برآمد کی سمری مسترد کر دی۔ پی آئی اے کے بیل آوٴٹ پیکیج کے حوالے سے ای سی سی کا خصوصی اجلاس جمعہ کو پھر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 282159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش