QR CodeQR Code

اقوام متحدہ اسرائیل پر پابندیاں کیوں نہیں لگاتی؟ ہوگو شاوز

13 Jun 2010 14:18

اسلام ٹائمز: وینزویلا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ یہی رویہ اسرائیل کے ساتھ اختیار کیوں نہیں کرتی۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگو شاوز نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت اور ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دہرا رویہ اپنانے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ایسے وقت جب ایران کو اپنا قانونی حق حاصل کرنے کے جرم میں گوشہ گیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسرائیل کو ہر قسم کی جارحیت کرنے کی کھلی اجازت دی جاتی ہے۔
ہوگو شاوز نے کہا کہ اسرائیل پر کیوں پابندیاں نہیں لگائی جاتیں؟، کیا دنیا پر امریکا اور اسکے اتحادیوں کے بے شرمانہ قبضے کا لحاظ رکھا جاتا ہے؟۔ وینزویلا کے صدرنے کہا کہ اسرائیل حملہ کرتا ہے، قتل و غارت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑاتا ہے اور اپنے تازہ ترین اقدام میں ایک امدادی قافلے پر جارحیت کرتا ہے اور کئی امدادی کارکنوں کو قتل کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کچھ بھی نہیں کرتی، کس قدر شرمناک ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 28231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28231/اقوام-متحدہ-اسرائیل-پر-پابندیاں-کیوں-نہیں-لگاتی-ہوگو-شاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org