QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی متضاد پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا، ترابی

13 Jul 2013 11:37

اسلام ٹائمز: آزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ پاکستانی حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے 13جولائی یوم شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہداء نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی مہمیز دی۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 65 سالوں سے مسلسل مطالبہ کرتا آ رہے ہیں کہ انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متضاد پالیسیوں اور دوغلی پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہو سکا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا انتہائی اہم فریق ہے بد قسمتی سے پاکستانی حکمرانوں نے کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ مسئلہ کشمیر کو سائیڈ لائن کر کے بھارت سے تجارتی و ثقافتی رشتے مضبوط کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 282541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/282541/اقوام-متحدہ-کی-متضاد-پالیسیوں-وجہ-سے-مسئلہ-کشمیر-حل-نہیں-ہو-سکا-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org