0
Saturday 13 Jul 2013 20:51

ایم کیو ایم کے سرغنہ کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے، سردار عزیر جان

ایم کیو ایم کے سرغنہ کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے، سردار عزیر جان
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے چیئرمین سردار عزیر جان نے کہا ہے کہ کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی کہ ”ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں“۔ کراچی گینگ وار کے سرغنہ نے ہندوستان کی سرزمین پہ دو قومی نظریے کے خلاف زہر افشانی کی اور دسمبر 2001ء کو برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر کو یہ پیش کش کرنا کہ وہ پاکستانیوں کی مخبری کریگا جس کے عوض صوبہ سندھ میں اسے حکومت میں شامل کیا جائے اور آئی ایس آئی کو توڑ نے میں اسکی مدد کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ارض وطن کے دفاعی خفیہ ادارے کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھنے میں ملک سے غداری نظر آتی ہے کیونکہ اس میں براہ راست استحکام پاکستان پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
 
سردر عزیر جان نے کہا کہ پاکستانیوں کو کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے سرغنہ کا اصل چہرہ سامنے آنے لگا ہے۔ وہ شخص جو پاکستانیوں کی مخبری کرنے کو اپنے لئے قابل فخر عمل سمجھتا ہے اس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ وحدت پاکستان، دوقومی نظریہ کا محافظ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی گینگ وار متحدہ کے سرغنہ حکومت کے بغیر ماہی بے آب کی طرح تڑپتا دکھائی دیتا ہے۔ اسی لئے وہ اقتدار کی کرسی تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ہر اس حد تک جانے کے لئے ہمیشہ سے تیار رہتا ہے جو ایک پاکستانی کے لئے ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل خط کے متن کو منظر عام پر آنا چاہئے تاکہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی اس ڈان کی نیت کو بھانپ سکیں کہ وہ پاکستان کے لئے کس قدر مخلص ہے۔
 
اپنے بیان میں سردر عزیر جان نے مزید کہا کہ کراچی گینگ وار متحدہ کے سرغنہ کو اس کے کارندے ہزارہا مرتبہ حمایت کا یقین دلائیں اور اس کے عزائم کو درست ثابت کرنے کے لئے دلیلیں دیں لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ شخص جو دو قومی نظریئے کے خلاف بات کر سکتا ہے، پاکستانی پرچم کو جلا سکتا ہے اس سے یہ توقع رکھنا کہ وہ اپنے معصوم لوگوں کے ساتھ مخلص ہے خام خیالی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ کراچی گینگ وار متحدہ کا سرغنہ ارض وطن کی حیثیت کو دل سے تسلیم کرے۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ کراچی گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف اسلامی جموریہ پاکستان سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور کو یہ ہمت نہ ہو کہ وہ ارض وطن کے اداروں کو تباہ کرنے کی سوچے۔
خبر کا کوڈ : 282759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش