0
Saturday 13 Jul 2013 22:12

طالبان کے حمایتی نواز شریف، عمران خان کے علاوہ پوری دنیا نے ملالہ کی تعریف کی ہے، راجہ عامر خان

طالبان کے حمایتی نواز شریف، عمران خان کے علاوہ پوری دنیا نے ملالہ کی تعریف کی ہے، راجہ عامر خان
اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے کہ اقوام متحدہ میں ملالہ ڈے پر ملالہ یوسف زئی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی چادر اوڑھ کر تقریر کی جو پوری دنیا کے چینلز نے براہ راست نشر کی، جس میں ملالہ نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمر خان نے کہا کہ ملالہ ڈے پر دنیا بھر کے لوگوں اور حکمرانوں نے ملالہ یوسف زئی کی جرائتمندانہ تقریر کی تعریف کی صرف پاکستان میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور نہ ہی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملالہ کی تعریف میں دو لفظ بھی کہے۔ کیونکہ دونوں ہی ملالہ پر حملہ کرنے والے طالبان کے ہمدرد ہیں لیکن پوری دنیا ملالہ کے مقصد کی تعریف کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ دونوں حکمران میاں نواز شریف اور عمران خان ہیں، جو پوری دنیا کی مخالف سمت میں چل رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ یہ دونوں دہشت گردوں کے ساتھی ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے لئے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس جو میاں نواز شریف نے 12 جولائی کو طلب کی تھی، اس میں شرکت نہ کرنے کی غرض سے انگلینڈ چلے گئے۔ اور وزیراعظم نے بھی بغیر کسی وجوہات کے یہ کانفرنس منسوخ کر دی۔
خبر کا کوڈ : 282769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش