QR CodeQR Code

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرز آج اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کرینگے

14 Jul 2013 14:51

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زرداری نے ذوالفقار مرزا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے نہ ملنے کا کہا ہے لیکن سابق وزیر داخلہ نے معذرت کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیس کے رابطہ کرنے پر سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا لندن پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ آج اتوار کو اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے 2011ء میں میٹرو پولیس کو کچھ شواہد اور دستاویزات دی تھیں، ان دستاویزات کے حوالے سے ملاقات کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دبئی میں ذوالفقار مرزا سے رابطہ کیا، جس پر ذوالفقار مرزا لندن پہنچ گئے ہیں اور آج وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کرینگے، شواہد اور دستاویزات کے حوالے سے ان کے سوالات کے جوابات دینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زرداری نے ذوالفقار مرزا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے نہ ملنے کا کہا ہے لیکن سابق وزیر داخلہ نے معذرت کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 282832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/282832/سابق-وزیر-داخلہ-سندھ-ذوالفقار-مرز-آج-اسکاٹ-لینڈ-یارڈ-حکام-سے-ملاقات-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org