0
Monday 14 Jun 2010 07:55

ایران پر حملے کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی،سعودی عرب

ایران پر حملے کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی،سعودی عرب
ریاض:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق سعودی عرب نے برطانوی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے ریاض نے ایران پر حملے کیلئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ العربیہ ٹی وی نے سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کی جانب سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی حاکمیت،فضائی یا زمینی حدود کو کسی دوسرے ملک پر حملے کیلئے استعمال کرنے کی دو ٹوک انداز میں تردید کرتا ہے۔سعودی عرب کے صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق سعودی عرب نے دو ٹوک الفاظ میں غیر ملکی میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے خلاف کارروائی کیلئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے برطانوی میڈیا میں آنے والی غلط رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ذریعے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سعودی حکومت کا موقف واضح ہے جس کے مطابق حکومت کسی کو بھی اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گی۔ذریعے نے بتایا کہ مناسب یہ ہے کہ سعودی حکومت یہ اصول اسرائیل پر لاگو کرے،جس کے ساتھ اس کے تعلقات نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 28285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش