0
Sunday 14 Jul 2013 16:03

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائی کی جائے، شاہی سید

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائی کی جائے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ لیاری سے ہزاروں خاندانوں کی نقل مکانی حکومت کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کمیٹیوں کو تشکیل دینے، نوٹس لینے اور زبانی جمع خرچ کے بجائے لیاری سے بے دخل کیے گئے غریب عوام کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ماہ رمضان میں شہریوں سے اپنی چھت چھین لینا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لیاری خاص طور پر گزشتہ کئی ہفتوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ سیاسی مصلحت پسندی کی وجہ سے آنکھیں بند کرلینے کے نتائج انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ موقع پرست سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے شب روز سازشوں میں مصروف ہیں۔ 

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے والوں کو دست و گریباں کرنے کی سازشوں کے اصل محرکات کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشت گردوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی ارباب اختیار کی عدم توجہ کا عملی ثبوت ہے۔ لیاری میں جاری مسلسل بدامنی کے واقعات سے شہر کے امن و امان پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائی کی جائے اور کئی دہائیوں سے ایک ساتھ رہنے والی قومیتوں کے درمیان نفرتوں کی بیج بونے کی سازشوں میں مصروف عناصر کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 283009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش