0
Monday 15 Jul 2013 00:21

قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی عظمت پا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری

قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی عظمت پا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روزہ انسان کو متقی اور پرہیزگار بناتا ہے۔ روزہ رکھنے سے قلب کی صفائی ہوتی ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی عظمت پا سکتا ہے۔ روزہ صرف بھوک پیاس سے اجتناب ہی نہیں بلکہ صبر کرنا ماہ صیام کا اصل مقصد ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اپنی نفسانی خواہشات، منافقت اور کدورتوں کو دور کرکے اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﴿ص﴾ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر ملاقات کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق، محبت و اخوت اور جذبہ خیر سگالی اور نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کو شعار بنائیں۔
 
محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک طرف تو حکمران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام ہیں تو دوسری جانب ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ ذخیرہ اندوز اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے منہ مانگی قیمتیں وصول کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں مگر افسوس پرائز کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹس اس ستم ظریفی کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پرائز کنٹرول سسٹم کو کوئی چلانے والا نہیں ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ مہنگائی کی لعنت سے جان چھڑانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ شہر شہر، گلی گلی جا کر اہلسنت خدمت فاونڈیشن (ٹرسٹ ) کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو یہ ترغیب دیں کہ اپنی زکوٰة، فطرہ، صدقہ اور دیگر عطیات اہلسنت خدمت فاونڈیشن کے رضا کاروں تک دیں تاکہ اس ماہ مقدس کی نسبت سے غریب، نادار اور مجبور لوگوں کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 283101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش