QR CodeQR Code

مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا شرعی اعلان کر دیا

15 Jul 2013 12:49

اسلام ٹائمز: صدقہ فطر کی شرح 100 روپے فی کس مقرر، فدیہ صوم برائے 30 یوم 3000 روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے ہوگی


اسلام ٹائمز۔ معروف اہلسنت عالم دین، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا شرعی اعلان کر دیا ہے۔ دارالعلوم نعیمیہ کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدقہ فطر کی شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ رواں برس گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے، فدیہ صوم برائے 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے ہوگی۔ کھجور کے حساب سے صدقہ فطر 280 روپے، فدیہ صوم 8 ہزار 400 جبکہ کفارہ صوم 16 ہزار 800 اور کفارہ قسم 2 ہزار 800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جو کے حساب سے فطرہ 2 سو روپے، فدیہ صوم 6 ہزار، کفارہ صوم 12 ہزار اور کفارہ قسم 2 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ اسی طرح کشمش کے حساب سے فطرہ 550 روپے، فدیہ صوم 16 ہزار 500، کفارہ صوم 33 ہزار جبکہ کفارہ قسم 5 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اللہ نے جن کو مال و دولت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ غربا اور مساکین کی احسن اندازمیں مدد ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 283234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283234/مفتی-منیب-الرحمان-نے-فطرہ-فدیہ-صوم-اور-کفارہ-کا-شرعی-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org