QR CodeQR Code

کوئٹہ، کچھ عرصہ قبل مذہب اہلبیت (ع) قبول کرنیوالا حافظ عبدالوحید اغواء کے بعد شہید

15 Jul 2013 23:53

اسلام ٹائمز: تین روز قبل کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے حافظ عبدالوحید کو اغواء کیا۔ جس کے بعد آج انکی نعش کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ سے برآمد ہوئی۔ جسے شناخت کے بعد شہید کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کچھ عرصہ قبل مذہب اہل بیت (ع) قبول کرنے والے حافظ عبدالوحید کو دہشتگردوں نے اغواء کرنے کے بعد شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے حافظ عبدالوحید کو اغواء کیا۔ جس کے بعد آج ان کی نعش کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ سے برآمد ہوئی۔ جسے شناخت کے بعد شہید کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے بے گناہ اہل تشیع کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جبکہ حکومت حسب معمول محض مذمتی بیانات جاری کرنے تک محدود ہے۔


خبر کا کوڈ: 283352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283352/کوئٹہ-کچھ-عرصہ-قبل-مذہب-اہلبیت-ع-قبول-کرنیوالا-حافظ-عبدالوحید-اغواء-کے-بعد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org