QR CodeQR Code

پشاور، حسینی فاونڈیشن کی جانب سے 50 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

16 Jul 2013 00:10

اسلام ٹائمز: راشن میں آٹا، گھی، چینی اور دالیں وغیرہ شامل تھیں۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے راشن کی تقسیم میں مستحق خاندانوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ حسینی فاونڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک کے سلسلے میں پشاور کے 50 مستحق خاندانوں میں گھریلو راشن تقسیم کیا گیا۔ پشاور کے علاقہ محلہ مروی ہا میں سامان کی تقسیم میں شہداء ملت جعفریہ کے مستحق خاندانوں میں بھی رمضان المبارک کے تحفہ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن میں آٹا، گھی، چینی اور دالیں وغیرہ شامل تھیں۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے راشن کی تقسیم میں مستحق خاندانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان خاندانوں نے حسینی فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 283440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283440/پشاور-حسینی-فاونڈیشن-کی-جانب-سے-50-مستحق-خاندانوں-میں-رمضان-پیکج-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org