0
Tuesday 16 Jul 2013 16:13

کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے، چوہدری مجید

کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بھارت ایک بین الاقوامی دہشت گرد ملک ہے جس نے دہشت گردی کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ کے ذریعے اپنے قبضے کو دوام دینا چاہتا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ اور ممبی حملے کے حوالے سے بھارت کو پول کھل گیا ہے اور وہ دنیا میں ایکسپوز ہو گیا ہے۔ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت نے یہ حملے خود کروائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں رسوائے زمانہ کالے قوانین کا جواز ثابت کر سکے مگر بھارتی حکمرانوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور دنیا نے اس نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی بہروپیا ہے۔ جس نے جمہوریت لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایک ہندو اسٹیٹ ہے جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔ چوہدری مجید نے کہاکہ بھارت سرکار جان لے مقبوضہ کشمیر پر اپنے غاضبانہ قبضے کو دوام دینے کے اس کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ بھارتی پیراملٹری فورسسز ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو دوام نہیں دے سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ 7 لاکھ کشمیری شہداء نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں اپنے لہو کا نذرانہ دیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کا سرد نہیں کر سکتا، اسے ریاست جموں کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا حق دینا ہی پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 283697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش