QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے فوری طور پر بند کرے، نواز شریف

16 Jul 2013 17:09

اسلام ٹائمز: امریکی سفیر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرے، امریکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لا کر ہمیں اقتصادی بحران سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کیساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں راہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرون حملے بند کر دینے چاہئیں، جن کا نشانہ معصوم شہری بن رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم امریکہ کیساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی مضبوطی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لا کر ہمیں اقتصادی بحران سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہئے، اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور معاونت کیلئے بھی تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 283702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283702/امریکہ-پاکستان-کی-خودمختاری-کا-احترام-کرتے-ہوئے-ڈرون-حملے-فوری-طور-پر-بند-کرے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org