QR CodeQR Code

گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا استعفیٰ منظور

16 Jul 2013 17:11

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود نے بجٹ کی منظوری کے بعد دوبارہ رابطے کر کے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بیس جولائی کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اس لئے انکا استعفیٰ منظور کر لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد مخدوم سید احمد محمود نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان سے بجٹ کی منظوری تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود نے بجٹ کی منظوری کے بعد دوبارہ رابطے کر کے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ بیس جولائی کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اس لئے انکا استعفیٰ منظور کر لیا جائے۔

بتایا گیا ہے آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کا استعفیٰ 10جون کو منظور کر لیا تھا۔ اب کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائمقام گورنر کے فرائض سر انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 283703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283703/گورنر-پنجاب-مخدوم-سید-احمد-محمود-کا-استعفی-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org