QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کے استعفٰی اور چئیرمین نیب کی عہدے سے برطرفی کی منظوری

16 Jul 2013 23:07

اسلام ٹائمز: قائم مقام صدر نے چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی عہدے سے برطرفی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت نے گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا استعفٰی اور چیئرمین نیب فصیح بخاری کی عہدے سے برطرفی کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا استعفٰی منظور کر لیا، گورنر احمد محمود نے عام انتخابات کے نتائج آتے ہی عہدے سے استعفٰی دیدیا تھا، تاہم اس وقت انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا تھا۔ قائم مقام صدر نے چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی عہدے سے برطرفی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا تھا۔ قائم مقام صدر نے دونوں فیصلے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر کئے ہیں، اب گورنر پنجاب فوری طور پر عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 283783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283783/گورنر-پنجاب-کے-استعف-ی-اور-چئیرمین-نیب-کی-عہدے-سے-برطرفی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org