QR CodeQR Code

کراچی، جسٹس مقبول باقر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

17 Jul 2013 05:25

اسلام ٹائمز: 26 جون بروز بدھ کو دہشتگردوں نے جسٹس مقبول باقر کے اسکواڈ کو اس وقت نشانہ بنایا کہ جب انکا اسکواڈ سندھ ہائیکورٹ کی جانب رواں دواں تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے اور پولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں کارروائی کرکے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو زخمی حالت میں 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ 26 جون بروز بدھ کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پر صبح کے وقت دہشتگردوں نے جسٹس مقبول باقر کے اسکواڈ کو اس وقت نشانہ بنایا تھا کہ جب جسٹس مقبول باقر کا قافلہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب رواں دواں تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 283870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/283870/کراچی-جسٹس-مقبول-باقر-پر-حملے-کا-ماسٹر-مائنڈ-3-ساتھیوں-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org