0
Wednesday 17 Jul 2013 10:59

آج ہمارے معاشرے میں ریاستی اداروں کی اصلاح کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، ظہیر الزمان

آج ہمارے معاشرے میں ریاستی اداروں کی اصلاح کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، ظہیر الزمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 10 حاجی ظہیر الزمان نے کہا ہے کہ ریاست انفرادی، شخصی یا خاندانی اقتدار کا نام نہیں، بلکہ عوام اور مملکت کے ان اداروں پر مشتمل ہوتی جو اس ریاست کے جملہ امور کے نگہبان ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں نااھل مقتدر طبقات نے اپنے اقتدار کو تحفظ دینے کیلئے میرٹ کی بجائے سیاسی بھرتیاں کیں جس سے اداروں کی کاکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔ ہمارے اکثر و بیشتر مسائل کی اساس ادارتی عدم استحکام ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں احتساب اور ریاستی اداروں کی اصلاح کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک روز اول سے اداروں کی مضبوطی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک افضل، ملک طاہر جاوید اور میاں بابر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات بارے یورپی یونین کے وفد کی رپورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ اس رپورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ لیکن کتنے افسوس کی بات ہے اس کھلی دھاندلی اور مک مکاء پر ہمیشہ کی طرح سب زبانیں اور قلم خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 283911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش