QR CodeQR Code

سندھ حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، تاج حیدر

17 Jul 2013 14:33

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے لیکن اس لڑائی کے پیچھے سیاسی مفادات ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے لیاری میں قیام امن کیلئے قائم کردہ 5 رکنی کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر نے کہا کہ لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے لیکن اس لڑائی کے پیچھے سیاسی مفادات ہو سکتے ہیں۔ لیاری کی یونین کونسل نمبر 2، 6، 8 اور 10 میں صورتحال کشیدہ ہے۔ ان علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور فائرنگ کرکے حالات کشیدہ کرتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں چوکیاں قائم کی جائیں گی اور لیاری میں امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث مزید 65 کچھی خاندان لیاری چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ جو لوگ نقل مکانی کرکے گئے ہیں ان کیلئے حکومت کی طرف سے رہائش اور کھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لیاری سے متعلق وفاقی حکومت کو پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو صرف لیاری کی ایک گلی کی فکر ہے۔ کراچی کے دل لیاری کی قدیم کچھی اور بلوچ برادری کو آگ و خون میں نہلانے والے تو نجانے کب اپنے انجام کو پہنچیں گے لیکن حکمرانوں کی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور اصل معاملات سے نظر چرانے کی پالیسی کا نقصان عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 284029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284029/سندھ-حکومت-کو-کمزور-کرنے-کی-سازش-جا-رہی-ہے-تاج-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org