0
Wednesday 17 Jul 2013 14:45

چڑھوئی کے تمام لیگی ملکر بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، چوہدری یاسین

چڑھوئی کے تمام لیگی ملکر بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حلقہ چار چڑھوئی کے اندر 17 کالجیز دیے ہیں اور دنیا کے کسی حلقہ میں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں اتنے کالج ہوں۔ چڑھوئی کے تمام لیگی مل کر بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ فکر اسی کو ہو گی جس کی جعلی سند ہو۔ میری سند کے حوالے سے جو رٹ دائر کی گی ہے اسکا بنیادی طریقہ کار ہی غلط ہے۔ میں زبانی باتیں کم اور عملی کام کرنے کا عادی ہوں۔ چڑھوئی میں دوسری تحصیل درلیاں جٹاں میں ہی بنے گی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ہمارے ٹیم کیپٹن ہیں تبدیلی کی باتیں صرف افواہیں ہو سکتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سابقہ ہاکستان حکومت پر تنقید کرنے والے آج خود میدان میں ہیں اور عملی کام کرنے کا وقت آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ لوٹن کے دوران پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما چوہدری رفیق کی جانب سے دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر تیزی سے تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں اور بالخصوص حلقہ چار چڑھوئی کے اندر اس وقت سب سے زیادہ میگا پروجیکٹ جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ کے اندر بے شمار سڑکیں اور دیگر کام جاری ہیں۔ جو انشاءاللہ جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چڑھوئی تحصیل کے نئے دفاتر کی تعمیر کیلئے بیس کروڑ منظور ہو چکے ہیں اور چڑھوئی تحصیل کے تمام نئے دفاتر چڑھوئی پنج چنٹہ میں بنیں گے جو ایک خوبصورت جگہ بھی ہے اور وہان کی مصافت کم کرنے کیلئے نئے سروے میں ہم نے روڈ کو شارٹ کٹ کیا ہے۔

چوہدری یٰسین نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں آزاد کشمیر بھر سے بھاری لیڈ سے کامیابی حاصل کی اور اپنا پہلا ریکارڈ خود بیٹ کرتے ہوئے ایک نیا سب سے ذیادہ ووٹ لینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ چڑھوئی کے تمام لیگی مل کر بھی انتخابی میدان میں میرا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انشاءاللہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور میں زبانی باتیں کرنے کا قائل نہیں ہوں بلکہ عملی کام کرنے کا عادی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 284039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش