QR CodeQR Code

عسکریت پسندوں کا شام جا کر لڑنا حکومتی رٹ کیلئے چیلنج ہے، علامہ افضل حیدری

17 Jul 2013 17:05

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں وفاق المدارس شیعہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ شام جا کر لڑنیوالوں کو اسلام کا درد ہوتا تو لبنان اور فلسطین جا کر اسرائیل کیخلاف لڑتے، سینکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے والے ان دہشتگردوں کی امریکی سرپرستی ثابت ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے رہنما علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشت گردوں کی امریکی سرپرستی ثابت ہوگئی، حکومت راست اقدامات کرے، بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کا امریکی اشارے پر شام جا کر شامی حکومت کے خلاف لڑنا حکومتی رٹ کیلئے چیلنج ہے، ملک کے نامور مفتیان کرام نے بجا طور پر ان عناصر کو خوارج قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اسلام کا درد ہوتا تو لبنان اور فلسطین جا کر اسرائیل کے خلاف لڑتے، سینکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے والے ان دہشت گردوں کی امریکی سرپرستی ثابت ہوگئی ہے جو انہیں عالم اسلام کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کرائے کے قاتلوں کی طرح استعمال کر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جن عزائم کا اظہار کر رہی ہے، اس کا تقاضا ہے کے راست اقدامات کرتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ ان کا قلع قمع کر دے۔


خبر کا کوڈ: 284087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284087/عسکریت-پسندوں-کا-شام-جا-کر-لڑنا-حکومتی-رٹ-کیلئے-چیلنج-ہے-علامہ-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org