0
Wednesday 17 Jul 2013 22:17

جمعیت علماء پاکستان 27 رمضان المبارک کو ’’یوم پاکستان‘‘ منائے گی، زوار بہادر

جمعیت علماء پاکستان 27 رمضان المبارک کو ’’یوم پاکستان‘‘ منائے گی، زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ وطن عزیز ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عطاء کیا تھا اس کی حفاظت ، ترقی اور اسلامی تشخص کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جمعیت علماء پاکستان 27 رمضان المبارک کو ’’یوم پاکستان‘‘ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان توانائی کے تاریخ ترین بدترین بحران سے گزار رہا ہے، گزشتہ کئی دھائیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا گیا ہے ملکی وسائل پر حکمران اور بااثر لوگ قابض ہیں جبکہ غریب عوام کے لئے ملک کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔

لیسٹر میں ملک محمد سلیم کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو معدنی اور دیگر وسائل سے مالا مال کررکھا ہے مگر نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ہم بین الاقوامی فقیر بن چکے ہیں ،حکومتی اہلکاروں میں بے شمار کالی بھیڑیں موجود ہیں جو کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کی ہر کوشش کی مزاحمت کرتی ہیں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 322 ارب کی ادائیگی اور حکمرانوں کی یقین دہانیوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونا نئے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 284176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش