0
Thursday 18 Jul 2013 12:46

ایم کیو ایم کی قیادت کراچی کی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کراچی

ایم کیو ایم کی قیادت کراچی کی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کراچی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم اور ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کے صدر حاجی قاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لیاری سے ایک کمیونٹی کے کچھ لوگوں کی نقل مکانی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف لندن میں ہونے والی کارروائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں بلوچ اور کچھی صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں، دونوں کمیونٹیز میں غیرب اور محنت کش طبقہ کے لوگ شامل ہیں جو ملازم پیشہ یا ڈیلی ویجز والے نچلے طبقے کے لوگ ہیں جو روزآنہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے چند شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر نے اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کچھ مخصوص علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے جس میں دونوں طرف کے بے گناہ ور معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایم کیو ایم ان مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھتی لیکن اس نے اپنی لندن قیادت کے خلاف قتل اور منی لانڈرنگ کی ہونے والی تحقیقات اور حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن چھیننے سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے لیاری میں مداخلت کر رہی ہے اور دو کمیونٹیز کو آپس میں لڑانے کیلئے سازش کی جا رہی ہے اور چند خاندانوں کی نقل مکانی کو میڈیا کے ذریعے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کراچی کی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور اب عوام ان کے کسی بھی جھانسے میں آنے کیلئے تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 284338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش