0
Tuesday 15 Jun 2010 19:43

امریکا نے پاک چین سول جوہری معاہدے کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا

امریکا نے پاک چین سول جوہری معاہدے کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ نے پاک چین سول جوہری معاہدے کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو جوہری تعاون سے قبل نیوکلیئر سپلائر گروپ سے منظوری لینا ہو گی۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے متعلق آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں غور کیا جائیگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کو پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون کیلئے نیوکلیئر سپلائر گروپ سے متفقہ منظوری لینا ہو گی۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت چین پاکستان کو دو جوہری ری ایکٹر فراہم کرے گا۔









خبر کا کوڈ : 28440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش