QR CodeQR Code

ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہے

نواز شریف موقع دیں تو ملک کا صدر بننے کیلئے تیار ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

18 Jul 2013 15:19

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں معروف ایٹمی سائنس دان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلہ کا حل چین کی مدد سے چھوٹے ڈیم بناکر ہائیڈل پاور کا حصول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ان کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں افواہیں ہیں، اپنی جماعت کو ایم کیو ایم یا مسلم لیگ نون میں ضم نہیں کر رہا، قوم کی خدمت کی خاطر خود کو انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس پوری ٹیم ہے، فی الحال انہیں اپنی تحریروں کے ذریعے مشورے دے رہا ہوں۔ بجلی کے مسئلہ کا حل چین کی مدد سے چھوٹے ڈیم بناکر ہائیڈل پاور کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہے۔ علاوہ ازیں قلم فاؤنڈیشن کے سرپرست علامہ عبد الستار عاصم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ اگر نواز شریف صدر کے عہدے کی پیشکش کرکے خدمت کا موقع دیں گے تو اس کیلئے تیار ہوں، مجھے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 284422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284422/نواز-شریف-موقع-دیں-ملک-کا-صدر-بننے-کیلئے-تیار-ہوں-ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org