0
Thursday 18 Jul 2013 20:04

قطر سے یومیہ 50 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنیکی منظوری

قطر سے یومیہ 50 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنیکی منظوری

اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قطر سے یومیہ 50 کروڑ مکعب فٹ مائع قدرتی گیس ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے، اس سلسلے میں پیپرا قوانین میں چھوٹ لینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم فی الحال یہ سہولت نجی شعبہ کو حاصل نہیں ہوگی، ایل این جی کیلئے سوئی سدرن اور اینگرو کا ٹرمینل استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد میں پیپرا قوانین کی چھوٹ لینے پر غور کیا گیا اور چھوٹ کیلئے وزارت قانون سے مشاورت طلب کی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو روپے کی قدر بڑھانے کیلئے مشورے بھی دیئے۔

خبر کا کوڈ : 284505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش