0
Friday 19 Jul 2013 15:06

تحریک انصاف نے اپنے منشور کے ایک حرف پر بھی عمل نہیں کیا، اے این پی سندھ

تحریک انصاف نے اپنے منشور کے ایک حرف پر بھی عمل نہیں کیا، اے این پی سندھ
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے عوام کو گمراہ اور سہانے خواب دکھانے والے اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے منشور کے ایک حرف پر بھی عمل نہیں کیا۔ 90دن میں لوڈ شیڈنگ، کرپشن ختم کرنے اور وزیراعلی ہاؤس کو گرلز کالج بنانے والوں کے بلند و بالا دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ چالیس دن مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے عوام کو نت نئے مسائل اور مشکلات کا تحفہ دیا۔ ڈرون کو گرانے کی بات کرنے والے آج ڈرون حملوں پر خاموش کیوں ہیں۔دہشگردی کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت نے مصلحت اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جبکہ خود کش دھماکوں میں جاں بحق ہونے اور زخمیوں کی عیادت کیلئے بھی حکمران طبقہ نہیں جاتا۔
 
اے این پی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم دہشتگردی کو ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہاں بہت سے دہشتگرد گروپ سرگرم عمل ہیں ۔ ان تمام تر ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بعد خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مزید جھوٹ بول کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنا الّو سیدھا کرے۔ تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کی جان و مال اور عزت دینے نے مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ لوگوں کی جان و مان عزت و آبرو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انتخابات سے پہلے جھوٹے وعدوں اور عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے والے اور تنہا حکومت بنانے کے دعویدار خیبر پختونخوا کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کا سامنا کرنے کے بجائے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کو لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دینے والے آج کس منہ سے اپنے آپ کو ان تمام مسائل سے بری الذمہ قرار دے رہے ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے چالیس دن کے قلیل عرصے میں صوبے کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

ترجمان اے این پی سندھ نے کہا کہ  سرکاری محکموں میں کرپشن، انتقامی تبادلے اور اقربا پروری اپنے عروج پر ہے۔ موجود حکومت کو نہ اپنے انتظامی افسران پر اعتماد ہے، پنجاب سے لائے گئے ناکام امیدواروں کو صوبے میں لاکر تمام سرکاری محکموں کو یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کے گن گانے والی حکومت نے وزیروں، مشیروں اور پارلیمانی سیکریٹریوں کی ایک فوج بھرتی کر دی ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزرا کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی کے خلاف واضح پالیسی نہ ہونے باعث پولیس اور عوام کا مورال گر گیا ہے اسی وجہ سے دہشتگرد سارے صوبے میں بھتہ خوری کی پرچیاں بھیج رہے ہیں اور زبردستی لوگوں سے چندہ وصول کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 284691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش