0
Friday 19 Jul 2013 19:25

ضمنی الیکشن میں اے این پی اور جے یو آئی (ف) میں انتخابی اتحاد

ضمنی الیکشن میں اے این پی اور جے یو آئی (ف) میں انتخابی اتحاد
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخو ا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) نے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی اتحاد قائم کر لیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف) قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر اے این پی کی جبکہ اے این پی قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پر جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون، این اے 5 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 پر جے یو آئی (ف) اپنا کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی جب کہ این اے 13 صوابی، این اے 25 ٹانک، این اے 27 لکی مروت اور پی کے 70 بنوں سے اے این پی کا کوئی بھی امیدوار انتخاب نہیں لڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 284804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش