QR CodeQR Code

ضمنی الیکشن میں اے این پی اور جے یو آئی (ف) میں انتخابی اتحاد

19 Jul 2013 19:25

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (ف) قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر اے این پی کی جبکہ اے این پی قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پر جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخو ا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) نے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی اتحاد قائم کر لیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف) قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر اے این پی کی جبکہ اے این پی قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پر جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون، این اے 5 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 پر جے یو آئی (ف) اپنا کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی جب کہ این اے 13 صوابی، این اے 25 ٹانک، این اے 27 لکی مروت اور پی کے 70 بنوں سے اے این پی کا کوئی بھی امیدوار انتخاب نہیں لڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 284804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284804/ضمنی-الیکشن-میں-اے-این-پی-اور-جے-یو-آئی-ف-انتخابی-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org