QR CodeQR Code

15 ستمبر تک بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتے، الیکشن کمیشن

19 Jul 2013 22:16

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، جس کے بعد ہی ووٹر لسٹیں بنائی جائیں گی اور یہ کام دو ماہ میں مکمل نہیں ہوسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کر دی اور واضح کیا ہے کہ پندرہ ستمبر تک کسی صورت بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لئے جواب تیار کرلیا ہے, جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 6اگست کو صدارتی 22 اگست کو ضمنی اور 15 ستمبر کو کنٹونمنٹ کے انتخابات کرانا ہے, ان حالات میں ایک وقت میں چار انتخابات نہیں کرا سکتے۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں, جس کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کی ووٹر لسٹیں بنائی جائیں گی اور یہ کام دو ماہ میں مکمل نہیں ہوسکتا۔ تمام صوبوں کو یکساں بلدیاتی قوانین اور تجاویز الیکشن کمیشن کو بھجوانی ہوں گی، اس کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 284838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284838/15-ستمبر-تک-بلدیاتی-انتخابات-نہیں-کراسکتے-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org