QR CodeQR Code

بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمان

20 Jul 2013 14:44

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا بیان میں کہنا تھا کہ پاک بھارت سیاسی قیادت کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل چیلنج ہے، ممبئی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کے حوالے سے بھارتی افسر کے اعتراف کے بعد معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی خوش آئند ہے، پاک بھارت تنازعات کا حل جنوبی ایشیاء کے امن و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت سیاسی قیادت کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل چیلنج ہے، ممبئی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کے حوالے سے بھارتی افسر کے اعتراف کے بعد معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے، یہ معلوم کیا جانا چاہئے کہ بھارتی ادارے پاکستان کے خلاف کس حد تک غیرذمہ دارانہ اقدامات میں ملوث ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 285027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285027/بھارت-سے-تعلقات-بہتر-بنانے-کیلئے-بیک-ڈور-ڈپلومیسی-خوش-آئند-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org