0
Saturday 20 Jul 2013 15:09

ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ (ع) حسنِ سیرت، بلند کردار اور شرافت کا نمونہ تھیں، علماء اہلسنت

ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ (ع) حسنِ سیرت، بلند کردار اور شرافت کا نمونہ تھیں، علماء اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے قائمقام امیر مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی محمد حسین لاکھانی، علامہ شاہ عبدالحق قادری، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا کامران قادری، مولانا ناصر خان ترابی، مولانا الطاف قادری، مولانا عبد الحفیظ معارفی و سید راشد علی قادری نے مختلف اجتماعات میں ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ ﴿ع﴾ کی سیرت و کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ خدیجة الکبریٰ ﴿ع﴾ حسن ِ سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار، عزت و عظمت، شرافت کا نمو نہ تھیں۔ آپ نے اپنے مال کے ذریعے دین اسلام کی مدد کی۔ سیدہ خدیجة الکبریٰ ﴿ع﴾ کے کردار سے روشنی حاصل کرکے خواتین ماں، بہن، بیٹی اور بہو کے طور پر خاندان اور معاشرے کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں ایسی نسل پروان چڑھے گی جو امت کے زوال کو عروج میں بدل کر اسلام کو پھر سے ایک معاشی اور سیاسی قوت بنا دے گی۔ مقررین نے مزید کہا کہ یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو مکرم و محترم مقام عطا کیا۔ اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے وہ دنیا کے دیگر مذاہب دینے سے قاصر ہیں۔ اسلام کی تاریخ ”حقوق نسواں“ کے حوالے سے نہایت درخشندہ روایات کی امین رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 285048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش