0
Saturday 20 Jul 2013 15:19

کشمیریوں کی تحریک کو منطقی انجام تک لے جائینگے، راجہ الیاس

کشمیریوں کی تحریک کو منطقی انجام تک لے جائینگے، راجہ الیاس
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس نے مشکل اور نامصائب حالات میں نظریہ الحاق پاکستان کا دفاع کیا، ریاستی عوام کے تشخص کی بحالی کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑی اور تقسیم کشمیر کے ہر فارمولے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں، جو کام شہداء کشمیر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر شروع کیا تھا اُس کی صدقے دل سے آب یاری مسلم کانفرنس نے کی۔ انشاء اللہ کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک ہم لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس حلقہ سہنسہ کے صدر راجہ محمد الیاس خان نے یوم شہداء کشمیر اور ہفتہ الحاق پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا ہمارا عزم و ایمان ہے کہ ریاست جموںوکشمیر کی مکمل آزادی اور الحاقِ پاکستان تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اُنھوں نے کہا مجاہدین کی خاموشی کے باوجود ہندوستان مقبوضہ ریاست کے اندر قتل و غارت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ اُنھوں نے کہا جموں کے ایک قصبہ میں نہتے کشمیریوں کو قتل کیا گیا جس کی پُرزور مذامت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے پُرزور اپیل ہے کہ اس ظرح کے غیر اخلاقی فعل کا سختی سے نوٹس لے۔ راجہ الیاس نے کہا عالمی برادری اپنے اثرو رسوخ سے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حقوق کی بحالی کا ذمہ پورا کرے۔
خبر کا کوڈ : 285057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش