QR CodeQR Code

عالمی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں

ایران کی جانب سے حضرت زینب (س) کے روضہ اقدس پر راکٹ حملوں کی پرزور مذمت

20 Jul 2013 17:55

اسلام ٹائمز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اس طرح کی غیر انسانی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عباس عراقچی نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اس طرح کی غیر انسانی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں، جو کہ عالمی اور اسلامی قوانین کے سراسر منافی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے کل جمعے کے دن حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر حملہ کیا تھا، جس میں صحن مبارک کو نقصان پہنچا اور کئی زائر بھی  شہید اور زخمی ہوئے۔ حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کا روضہ اقدس دمشق کے مضافات میں واقع ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 285106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285106/ایران-کی-جانب-سے-حضرت-زینب-س-کے-روضہ-اقدس-پر-راکٹ-حملوں-پرزور-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org