0
Sunday 21 Jul 2013 10:06

مقبوضہ کشمیر، بانہال اور خطہ پیر پنچال میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر، بانہال اور خطہ پیر پنچال میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع رام بن کے داڑم علاقے میں جمعرات کو قرآن کریم کی بے حرمتی اور معصوم شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کل تیسرے روز بھی خطہ جموں کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، گول، سنگلدان، داڑم اور دیگر علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں، جبکہ خطہ پیر پنچال میں بھی کل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور جلوس برآمد ہوئے، جموں سرینگر شاہراہ پر واقع بانہال، مگر کوٹ، ٹھٹھاڑ، چریل اور نوگام میں مکمل ہڑتال رہی اور بانہال میں شاہراہ پر مرکزی جامع مسجد کے سامنے پر دھرنا دیا گیا، دھرنے اور شاہراہ پر کھڑی کی گئی بھاری پتھروں اور دیگر رکارٹوں کی وجہ سے گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت کل سہ پہر چار بجے تک ٹھپ رہی، کل صبح سے شروع ہوئے ان احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مکمل ہڑتال کی گئی۔

احتجاجی مظاہرین زبردست نعرے بازی کررہے تھے اور ان کا مطالبہ ہے کہ خطاکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور انہیں فوری طور پر سزا دی جائے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ملوث افراد کیخلاف کارروائی نہ کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا اور حکومتی ناکامی کی صورت میں ان میں شدت لائی جائے گی، بانہال میں مظاہرین نے مرکزی جامع مسجد بانہال کے سامنے دھرنا دے کر شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت صبح سے ہی بند کردی، شاہراہ پر دیا گیا دھرنا نماز ظہر کے بعد ختم کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 285237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش