QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان نے یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دیں

21 Jul 2013 14:33

اسلام ٹائمز: مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ماہِ صیام کا دوسرا عشرہ " قرآن و امامت" کے نام سے منا رہی ہے جبکہ یوم القدس کی تیاریوں کی مناسبت سے اجلاس جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی نے کہا ہے کہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کا کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا اور اس حوالے سے ایک بھرپور پروگرام تمام ڈویژنز کو ارسال کیا ہے، پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منایا جبکہ دوسرا قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں اجتماعی تلاوت قرآن مجید، دروس، دعا و مناجات، کانفرنسز، قرآنی محافل، کوئز پروگرامات، مقابلہ جات، شب بیداریاں، نائٹ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ان امور کے ساتھ ساتھ اجتماعی اعتکاف بھی ہونگے، جس کے حوالے سے ڈویژنز اور یونٹس میں تیاریاں جاری ہیں اور اس کے ساتھ ہی رہبر کبیر امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں قبلہ اول بیت المقدس اور استعمار و یزید وقت کے خلاف اظہار نفرت کیلئے یوم القدس کے حوالے سے بھی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں، جس سلسلہ میں ڈویژنز اور یونٹس میں میٹنگز اور وال چاکنگ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 285367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285367/آئی-ایس-او-پاکستان-نے-یوم-القدس-کی-تیاریاں-شروع-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org