QR CodeQR Code

قم المقدسہ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا دورہ، تنظیمی افراد سے ملاقات

21 Jul 2013 17:12

اسلام ٹائمز: علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ بلوچستان میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن سیاستدانوں اور حکمران اپنی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدسہ کے مسئول علامہ غلام محمد فخرالدین نے اُن کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران عمائدین بلوچستان کے علاوہ علمائے کرام اور طلاب بھی موجودتھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ (کالعدم لشکر جھنگوی) روز بروز بلوچستان میں نئے اڈے قائم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بعض عرب ممالک بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے بلوچستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جائے تاکہ ملک میں امن وسلامتی کا بول بالا ہو۔ بلوچستان میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن سیاستدانوں اور حکمران اپنی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ حکومت ایران کو چاہیے کہ بلوچستان کے طلباء اور شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ قائم کرے تا کہ غریب طالبعلم اور شہداء کی بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر مسئول دفتر ایم ڈبلیوایم مولانا اسد عباس آہیر، مولانا شبیرسعیدی، سید عابدحسین، مولانا گلزارحسین جعفری، مولانا حسنین رضا، حافظ تنصیر حیدرسمیت دیگر افراد موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 285427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285427/قم-المقدسہ-ایم-ڈبلیو-بلوچستان-کے-سیکرٹری-جنرل-کا-دورہ-تنظیمی-افراد-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org