0
Sunday 21 Jul 2013 18:02

سندھ حکومت دہشتگردوں کے در پے ایک بار پھر بوسہ دینے پہنچ گئی ہے، کاشف مغل

سندھ حکومت دہشتگردوں کے در پے ایک بار پھر بوسہ دینے پہنچ گئی ہے، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ کراچی کو آگ اور خون میں نہانے والے ایک بار سرگرم ہو گئے ہیں۔ شہر قائد کی سڑکوں پر روزانہ درجنوں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہاہے۔ قاتل گروہ دندناتے پھر رہے ہیں لیکن سندھ حکومت خواب غفلت میں گم ہے دہشت گردوں کو کھلا میدان فراہم کرنے کے ساتھ ان کی سرپرستی بھی کی جا رہی ہے۔ معصوم عوام کی چیخوں کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ملیر لیاقت مارکیٹ سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف مغل کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے در پے ایک بار پھر بوسہ دینے پہنچ گئی ہے۔ دہشت گرد جماعت کو حکومت کا حصہ بنانا جان بوجھ کر شہر کو مقتل بنانے کے منصوبہ سازی کرنے کے مترادف ہے۔ مہاجر قوم عوامی طاقت کے زریعے سندھ میں ماضی کی گھناﺅنی سیاسی مفاہمت کو ایک بار پھر ناکام بنائیں۔
 
کاشف مغل نے کہا کہ مہاجر قوم خصوصاً نوجوان نسل اپنی قوم کا دفاع کرنے کی صلاحیت اور اپنے دشمنوں کو جواب دینے کی جرات رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کے نام پر پہلے بھی قوم کو خون کے آنسو رولائے گئے ہیں لہذا کراچی کو لاوارث سمجھنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں کیونکہ مہاجر قوم کے رکھوالے زندہ ہیں۔ کاشف مغل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اراکین کا دہشت گرد جماعت کی جانب جھکاﺅ کراچی کو دوبارہ دہشت گردی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کراچی کی معیشت کی مزید تباہی قبول نہیں، وفاق سندھ حکومت کی ناقص اور غیر موثرحکمت عملی کا فوری نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 285445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش