0
Sunday 21 Jul 2013 19:25

مسلم حکمرانوں کی جناب زینب (س) کے مزار کی بے حرمتی پر خاموشی عملاً بزدلی ہے، مولانا محمد ناصر چشتی

مسلم حکمرانوں کی جناب زینب (س) کے مزار کی بے حرمتی پر خاموشی عملاً بزدلی ہے، مولانا محمد ناصر چشتی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت علماء پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و ممتاز اسلامی اسکالر فاضل دارالعلوم نعیمیہ مولانا محمد ناصر خان چشتی نے شام کے شہر دمشق میں شامی باغی دہشت گردوں کے ہاتھوں حضرت بی بی سیدہ زینب (س) کے مزار پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بی بی سیدہ زینب (س) کے روضہ اقدس پر دہشت گردوں کا راکٹ حملہ امت مسلمہ پر کاری ضرب ہے۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ناصر خان چشتی نے کہا کہ حضر ت بی بی سیدہ زینب (س) کے مزار پر دہشت گردی عالم اسلام اور مسلم امہ کے جذبات مجروح کرنے کی اشتعال انگیز سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی حضرت بی بی سیدہ زینب (س) کے مزار کی بے حرمتی پر خاموشی عملاً بزدلی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ پر اقوام متحدہ اور او آئی سی فوری طور پر نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 285471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش