0
Monday 22 Jul 2013 04:59
حکومت قاتلوں کے گروہ شام بجھوانے کا نوٹس لے

روضہ سیدہ زینب (س) پر حملے کیخلاف اسلامی تحریک ہر سطح پر احتجاج کر رہی ہے، علامہ ساجد نقوی

روضہ سیدہ زینب (س) پر حملے کیخلاف اسلامی تحریک ہر سطح پر احتجاج کر رہی ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ ساجد علی نقوی نے ملک میں بدامنی کی صورت حال کو جنگل سے بدتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی دفاعی پالیسی تشکیل دے رہے اور سول نافرمانی پر غور کر رہے ہیں۔ لاہور میں اسلامی تحریک پنجاب کے دفتر میں علامہ مظہر عباس علوی، سردار کاظم علی حیدری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ریاست اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ جس سے داخلی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ منتخب حکومتوں کو اختیار دیں, تاکہ ایک اچھی نیشنل سکیورٹی پالیسی تشکیل پاسکے۔ 

ان کا کہنا تھا شام میں نواسی رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کی بے حرمتی پر ہر مسلمان سراپا احتجاج ہے۔ حکومت قاتلوں کے گروہ شام بجھوانے کا نوٹس لے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی تحریک کی صوبائی تنظیموں کو مزار اقدس پر احتجاج ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ مزار سیدہ زینب (س) کی حفاظت کی ذمہ داری بلاتفریق مسلک ہر مسلمان پر عائد ہوتی ہے۔ قائد اسلامی تحریک نے واضح کیا کہ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل نے ملک میں پرامن فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، دہشت گرد اور انتہا پسند اپنے مذموم مقاصد کے لئے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کے انتخاب کے لئے اگست کے آخری ہفتے میں وہ قائم مقام صدر کی حیثیت سے اجلاس طلب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 285479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش