QR CodeQR Code

پاکستان طالبان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، سرتاج عزیز

21 Jul 2013 23:53

اسلام ٹائمز: مشیر وزیر اعظم برائے امور خارجہ کا دورہ افغانستان کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے۔ جہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، اگر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے میں پاکستان کی مدد درکار ہوئی تو پاکستان مدد کرے گا کیونکہ مستحکم افغانستان پاکستان کا مفاد اور خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور تعاون کا پیغام لے کر کابل آیا ہوں تاہم طالبان سے امن مذاکرات کا آغاز افغانستان ہی کرے گا، پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کیساتھ تعلقات کو وسعت دینا چا ہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 285529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285529/پاکستان-طالبان-اور-افغانستان-کے-درمیان-امن-مذاکرات-کی-بحالی-کیلئے-کوششیں-کر-رہا-ہے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org