0
Monday 22 Jul 2013 22:42

مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں یوم القدس کی تیاریاں شروع

مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں یوم القدس کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ مجمع اسلامی کشمیر، مطہری (رہ) فکری و ثقافتی مرکز، جموں و کشمیر پیروان ولایت، انجمن شرعی شیعیان، تحریک وحدت اسلامی، تنظیم المکاتب کشمیر کے علاوہ جموں و کشمیر کی تمام چھوٹی بڑی تنظیمیں یوم القدس کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں، مجمع اسلامی کشمیر کے ایک اہم رکن نے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ہم نے محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا ہے، اور یوم القدس کے حوالے سے مجمع اسلامی کشمیر نے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا ہے جس میں تمام مکتب ہائے فکر کے علماء کرام کو دعوت دی گئی ہے، اور ہم اس دن جموں و کشمیر کے اہم مراکز پر بیت القدس کی آزادی کے لئے ریلیاں بھی نکالیں گے، درایں اثنا جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ نے یوم القدس کی اہمیت بیان کرکے سرینگر میں قدس ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ استکباری و استعماری قوتیں چاہتی ہیں کہ فلسطین اور قبلہ اول کو عالمی شہرت نہ ملے لیکن امام خمینی (رہ) کے تاریخ ساز حکم نے بیت المقدس کو مسلمانوں کے لئے اولین اہمیت کا حامل مسئلہ قرار دیا اور اس کی بازیابی کے لئے خود ہر آن کوشاں رہے اور مسلمانوں کی سکوت کی بھی توڑنے میں اہم رول ادا کیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس کی تیاریاں جاری ہیں اور رہبر کبیر امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں قبلہ اول بیت المقدس اور استعمار و یزید وقت کے خلاف اظہار نفرت کیلئے نئی دہلی، لکھنو، حیدرآباد میں علماء کرام آمادہ ہوچکے ہیں، نئی دہلی سے امام کونسل آف انڈیا کے چیئرمین مولانا مقصود الحسن قاسمی نے کہا کہ سال سابق کے مقابلے امسال جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کی تیاریاں تیز تر کردی گئی ہیں اور اس سال جنتر منتر میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 285575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش