QR CodeQR Code

مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے یوم القدس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

22 Jul 2013 09:57

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھ رکنی کمیٹی پورے ملک میں رابطے کرکے القدس کے جلوسوں، احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور دنیا پر سامراجی طاقتوں کی دوغلی پالیسی کو واضح کرنے کے لیے یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یہ ریلیاں جہاں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ بتانا بھی مقصود ہے کہ کس طرح امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان ریلیوں کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم دنیا کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام کوئی دہشت گرد مذہب نہیں ہے بلکہ یہ ایک امن پسند مذہب ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان درحقیقت اس وقت دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کے خلاف بڑے منظم طریقے سے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

انہی تمام باتوں کو واضح کرنے، اسلام اور مسلمان کا اصلی چہرہ واضح کرنے اور دنیا پر سامراجی طاقتوں کی حقیقت کو واضح کرنے اور فلسطین میں ان کے عزائم اور پالیسیوں کو واضح کرنے کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس دفعہ بھی علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔ اس سلسلے کو منظم رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے عبداللہ رضا کی سربراہی میں القدس کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں دیگر ممبران کمیل عباس، ایاز حسین سیال، احسان علی، علی جعفری اور مبشر حسین شامل ہیں۔ یہ چھ رکنی کمیٹی پورے ملک میں رابطے کرکے القدس کے جلوسوں، احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 285579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285579/مرکزی-صدر-جے-ایس-او-پاکستان-نے-یوم-القدس-کیلئے-کمیٹی-تشکیل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org