0
Monday 22 Jul 2013 11:43

کراچی میں بلٹ ٹرین چلانے سے پہلے عوام کو بلٹ سے تحفظ دینا ضروری ہے، مجاہد چنا

کراچی میں بلٹ ٹرین چلانے سے پہلے عوام کو بلٹ سے تحفظ دینا ضروری ہے، مجاہد چنا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانے سے پہلے عوام کو بلٹ سے تحفظ دینا ضروری ہے۔ مہنگائی، بدامنی، لوڈشیڈنگ اور ڈرون حملوں سے لیکر آئی ایم ایف کے آگے کشکول لیکر بھیک مانگنا حکومتی دعووں کی سراسر نفی ہے۔ عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، نئے ٹیکس، بیروزگاری سے تنگ آ چکے ہیں اب یکم اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی نوید عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام کو سبز باغ دکھانے والی (ن) لیگ کی حکومت کے سارے وعدے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ 

جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان نے دفتر خارجہ کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماﺅں کو سزا سنانے والے فیصلہ کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دینے والے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قرار دیا اور کہا کہ 90 سالہ پروفیسر غلام اعظم سمیت جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزائیں پاکستان سے محبت پر دی گئیں۔ مجاہد چنا نے کہا کہ وزارت خارجہ کا حالیہ بیان بھارت سے پینگیں بڑھانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس بیان سے نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورے پاکستان کے محب وطن عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 285611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش