0
Monday 22 Jul 2013 18:16

بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملے کیخلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا مظاہرہ

بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملے کیخلاف منہاج القرآن ویمن لیگ کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شام میں حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔

مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزار پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے، ایسے عناصر کا وجود اللہ کی زمین پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کے خلاف پوری امت مسلمہ کو انفرادی اور اجتماعی طور پر پرامن رہتے ہوئے جواب دینا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف قانونی، اخلاقی اور مذہبی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

نوشابہ ضیاء نے کہا کہ دہشت گردی کی بدترین صورت یہ ہے کہ مقدس ہستیاں بھی اس سے محفوظ نہ رہیں، ایسا قبیح عمل انسانیت کے ماتھے کا ناسور ہے، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا جیسی عظیم المرتبت، بابصیرت اور جرات مند شخصیت انسانیت کیلئے فخر کا استعارہ ہے، یزید کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی تاریخ ساز ہستی کے مزار پر حملہ کرنے والوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت شام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مذموم اور قبیح عمل کے مرکتب افراد اور پس پردہ عناصر کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے قانونی، مذہبی اور اخلاقی تقاضوں کو پورا کرے اور مستقبل میں ایسے انسانیت سوز واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 285781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش