0
Monday 22 Jul 2013 21:23

دورہ پاکستان کے لئے کرزئی کی شرائط

دورہ پاکستان کے لئے کرزئی کی شرائط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنے اعلیٰ ترین سفارتکار سرتاج عزیز کو اتوار کے روز کابل بھیجا ہے تا کہ افغانستان میں جاری 12 سالہ شورش ختم کرنے کے لئے طالبان جنگجوؤں سے ڈیل میں افغانستان کی مدد کی جا سکے- وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے افغانستان کے وزیر خارجہ زلمن رسول سے بات چیت کی اور افغان صدر کرزئی سے ملاقات کر کے انھیں پاکستان کے نئے وزیر اعظم. نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے دورے کی ایک بار پھر دعوت دی- انھیں یہ دعوت پہلے بھی دو مرتبہ فون کے ذریعے دی جا چکی ہے-

پیر کے روز افغان صدر کے دفتر نے بتایا کہ حمد کرزئی نے ‘اصولی طور’ پر دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے- تاہم ان کا کہنا تھا کہ اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ اسی وقت کر سکتا ہے جب مذاکرات کا ایجنڈا واضح ہو- اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں کی جا چکی ہیں اور “دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ، بامقصد اور مؤثر جدوجہد ان مزاکرات کے ایجنڈے میں سب سے اہم ہیں- مغرب، افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی حمایت ضروری سمجھتا ہے- تاہم دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات، ایک دوسرے پر طالبان اور دیگر اسلامی عسکریت پسندی کے حوالے سے پائی جانے والی باہمی بداعتمادی اور الزامات کی وجہ سے، کشیدہ رہے ہیں- عزیز، پاک افغان تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے دوران، پاکستانی حکومت کی جانب سے افغانستان کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین حکومتی عہدیدار ہیں-
خبر کا کوڈ : 285823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش